جے ڈی (ایس) سے تین باغی ارکان اسمبلی خارج

   

بنگلورو ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل سیکولر کے صدر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے اپنے ان تین باغی ارکان اسمبلی کو پارٹی سے خارج کردیا جو کرناٹک میں مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہوئے کمارا سوامی کی زیرقیادت مخلوط حکومت کو معزول کرنے کے ذمہ دار تھے۔ جے ڈی (ایس) کے اعلامیہ کے مطابق اے ایچ وشواناتھ، کے گوپالیا اور کے سی نارائن گوڑا کو فوری اثر کے ساتھ پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے۔