جے ڈی ایس کی این ڈی اے میں شمولیت کا امکان!

   

ہبلی ( کرناٹک ): سینئر بی جے پی لیڈر بسوا راج بومائی نے آج اشارہ دیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل جے ڈی ایس کی این ڈی اے میں شمولیت کے تعلق سے بات چیت ہوسکتی ہے ۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ بات چیت کے نتائج سے مستقبل کی سیاسی تبدیلیوں کا فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے جے ڈی ایس کی این ڈی اے میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا انحصار بی جے پی قیادت اور جے ڈی ایس صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا کی بات چیت پر ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس لیڈر کمارا سوامی نے کچھ احساسات کا اظہار کیا ہے اور اس سمت میں بات چیت جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کا جو بھی نتیجہ ہوگا اس پر مستقبل کی سیاسی تبدیلیوں کا انحصار ہوگا۔حال میں یہ کئی اشارے ملے ہیں کہ بی جے پی اور جے ڈی ایس آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے اتحاد کرسکتے ہیں۔ سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یدیورپا نے بھی کہا تھا کہ جے ڈی ایس اور بی جے پی لوک سبھا کیلئے متحدہ مقابلہ کریں گے ۔