پٹنہ : جے ڈی (یو) کے قومی جنرل سکریٹری محمد علی اشرف فاطمی نے آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیاجس سے ان شبہات کو تقویت ملی ہے کہ سابق مرکزی وزیر آر جے ڈی میں واپسی کرنے والے ہیں۔ اپنے ہاتھ سے ہندی میں تحریر کردہ ایک مکتوب میں انہوں نے جے ڈی (یو) کے قومی صدر اور وزیر اعلی بہار نتیش کمار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اخلاقی اقدار کے تحفظ کے لیے مستعفی ہورہے ہیں۔ انہوں نے بعدازاں میڈیا سے فون پر بات کرتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اس سلسلہ میں وہ مزید کچھ اور کہنا نہیں چاہتے۔