نئی دہلی: جنتا دل (یونائیٹڈ) نے آج پارٹی کی نو تشکیل شدہ نیشنل کمیٹی میں پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی کے نام کی عدم موجودگی کی وجہ سے میڈیا میں کی جا رہی قیاس آرائیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تیاگی پارٹی کے مضبوط ستون ہیں ۔ ان کی درخواست کی بنیاد پر ہی ان کا نام کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ جے ڈی (یو) کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن آفاق احمد خان نے آج جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا کہ ہمارے سینئر پارٹی لیڈر کے سی تیاگی کو تنظیمی ذمہ داری سے نو تشکیل شدہ قومی عہدیداروں کی فہرست سے باہر کرنے کے بارے میں میڈیا غلط پیغام پھیلا رہا ہے ۔ 10دسمبر 2022 کو جے ڈی (یو) کی قومی کونسل کی آخری میٹنگ کے بعد تیاگی نے پارٹی کے سپریم لیڈر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے انہیں تنظیمی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی تھی۔