نئی دہلی۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی محکمہ (این آئی اے ) نے جموں و کشمیر نجات دہندہ محاذ (جے کے ایل ایف) کے صدر یٰسین ملک کو دہلی کی ایک عدالت میں دہشت گردی کے لیے اور علیحدگی پسندوں کو جموں و کشمیر میں مالیہ فراہم کرنے کے الزام میں پیش کیا۔ ۔ یٰسین ملک کو ایک خصوصی جج راکیش سیال کے اجلاس پر پیش کیا گیا۔ منگل کے دن انہیں این آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد دہلی کی تہار جیل منتقل کردیا گیا۔ یٰسین ملک گزشتہ ماہ گرفتار کیئے گئے تھے اور ہلوال جیل جموں منتقل کیا گیا تھا اور این آئی اے سے متعلق افراد ان سے جے کے ایل ایف چلانے کے بارے میں تفتیش کررہے تھے۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے تاہم سی بی آئی کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔
