جے کے ریزرویشن بل کی پارلیمنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ

   

نئی دہلی ۔4 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے آج اُس بل کو واپس لینے کیلئے اپنی رسمی منظوری دیدی ، جس کے ذریعہ جموں و کشمیر کے معاشی طورپر پسماندہ عوام کو ریزرویشن فراہم کرنے کی سعی کی گئی تھی ۔ یہ کابینی فیصلہ ریاست کی تنظیم جدید سے متعلق قانون میں اسی طرح کے کوٹہ کی فراہمی کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہاکہ کابینہ نے مسودہ قانون مطابقت سے عاری ہوجانے کے سبب یہ اقدام کیا ہے ۔