گمبھی راؤ 23 ؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 24 ؍ جون کو تلنگانہ ورکنگ پریسیڈنٹ و کارکن اسمبلی حلقہ سرسلہ کے تارک راماراؤ اپنے ایک روزہ دورے پر سرسلہ آ رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس قائدین سے ملی اطلاع کے مطابق کے ٹی راماراؤ 24 جون کو ساڑھے دس بجے سرسلہ پارٹی آفس کی عمارت کے لئے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ بعدازاں ملکاپیٹ ریزرویر کا معائنہ کرنے کے بعد متعلقہ عہدیداروں سے ریویو میٹری نویں پیا گنج کے بعد سرسلہ کے مختلف مقامات پر کمیونٹی ہالوں کا افتتاح وغیرہ کریں گے ‘ جس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔
