ج9ججوں کی حلف برداری

,

   

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا نے منگل کو9 نو مقرر ججوں کو حلف دلایا۔ سپریم کورٹ کی نئی بلڈنگ کامپلکس کے آڈیٹوریم میں صبح 10.30 بجے منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس نے تمام 9ججوں کو حلف دلایا۔ یہ پروگرام صبح 11 بجے تک جاری رہا۔عام طور پر نئے تعینات ہونے والے ججوں کو چیف جسٹس کے کورٹ روم میں حلف دلایا جاتا ہے لیکن یہ پہلا موقع تھا جب یہ تقریب سی جے آئی کورٹ کے باہر منعقد ہوئی۔ ایسا کووڈ پروٹوکول کیلئے کیا گیا تھا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی سپریم کورٹ کالجیم نے 17 اگست کو منعقدہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے 4چیف جسٹس ، 4ججوں اورایک سینئر وکیل کے نام کی سفارش سپریم کورٹ کے ججز کے عہدہ کیلئے کی گئی تھی۔ حلف لینے والے ججوں میں جسٹس اے ایس اوکا ، جسٹس وکرم ناتھ ، جسٹس جے کے مہیشوری ، جسٹس ہیما کوہلی شامل ہیں۔ جسٹس بی وی ناگ رتنا ، جسٹس سی ٹی روی کمار ، جسٹس ایم ایم سندریش ، جسٹس بیلا ایم ترویدی ، جسٹس پی ایس نرسمہا کو بھی جج کے عہدہ کا حلف دلایا گیا۔یہ پہلا موقع تھا جب ججوں کے حلف برداری پروگرام کو دوردرشن سے براہ راست نشر کیا گی