حاجیوں کی ٹیکہ اندازی کیلئے درکار تمام انتظامات کئے جائیں گے : نڈا

   

نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے آج کہا کہ حاجیوں کیلئے ٹیکہ اندازی کے ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں کیونکہ گزشتہ سال گردن توڑ بخار کا ٹیکہ فراہم کرنے والی واحد کمپنی پولیو ٹیکہ اندازی میں آلودگی کے باعث بند کردی گئی تھی جس کے باعث دوسرے ممکنہ ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں تاکہ حجاج کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ غازی آباد کی بائیو میڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کو بند کئے جانے کے بعد حکومت دوسرے کمپنیوں سے ربط پیدا کررہی ہے۔ سال رواں جولائی میں تقریباً 1.27 لاکھ حجاج فریضہ حج ادا کریں گے جس کے باعث منسٹری کو تقریباً 1.9 لاکھ ٹیکوں کا انتظام کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ اضافی ٹیکوں کو بھی رکھنا پڑے گا تاکہ بعض ریاستوں میں عدم رسد کی صورت میں مہیا کیا جاسکے۔ مرکزی وزارت صحت دو بڑی کمپنیوں سے اس سلسلے میں ربط پیدا کررہی ہے جو بھی عازم عمرہ کے مقصد سے سعودی عرب سفر کررہا ہے اس کو ٹیکہ کا سرٹیفکیٹ داخل کرنا ہوتا ہے جو (Actual 135) کہلاتا ہے۔ ہندوستان میں تین لائسنس یافتہ فرمس ہیں جو ان ٹیکہ اندازی ادویات فراہم کرنے کے مجاز ہیں۔ ایک غازی آباد کی بائیومیڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ اور دو ممبئی کی فارمیسی ہیں۔ ایک ایم ایس سنونی پاسنجر انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ اور دوسری گلاسکو اسمتھ کلائن فارماسیوٹیکل کمپنی ہے۔