حاجی پور میں 55سالہ شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

   

حاجی پور(بہار) ۔2جولائی(سیاست ڈاٹ کام )صوبہ کے ضلع ویشالی میں سرائے تھانہ علاقہ کے اختیار پور پٹیرا گاؤں میں چوری کے الزام میں لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اختیار پور پٹیرا گاؤں ساکن سنت لال پاسوان کے گھر چوری کے الزام میں پکڑے گئے شخص کو لوگوں نے جم کر لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کردی،جس سے اس کی موت ہوگئی۔مقتول کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔مقتول کی عمر تقریباً 55سال ہے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے ۔