حادثاتی طور پر فوت کانگریس کارکنوں کے خاندان میں انشورنس کے چیکس کی تقسیم

   

کاماریڈی :14؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع سے وابستہ کانگریسی کارکن جن کی حادثاتی طور پر موت واقع ہوئی تھی ۔ کانگریسی کارکنوں کو کانگریس پارٹی کی جانب سے انشورنس کیا گیا تھا اور اس انشورنس کی رقم آج حیدرآباد میں پردیش کانگریس کے انچارج مانک ٹھاکر ، پی سی سی صدر اتم کمار ریڈی ، اے سی سی سکریٹریز روہیت چودھری ، نوید جاوید اور محمد علی شبیر کے ہاتھوں ان چیکس کی متوفیوں کے افراد خاندان کے حوالے کی گئی ۔ مسٹر محمد علی شبیر نے بتایا کہ تلنگانہ کانگریس پارٹی کی جانب سے کانگریس کارکنوں کا انشورنس کیا گیا تھا اگر کوئی کانگریسی کارکن کی حادثہ میں موت واقع ہوجاتی ہے تو کانگریس پارٹی ان خاندانوں کو سہارا دینے کی غرض سے انشورنس کیا گیا تھا اور یہ انشورنس 2لاکھ روپئے فی کس کے طور پر کیا گیا تھا اور آج یہ رقم ان کے افراد خاندان کے حوالے کیا گیا ۔ کاماریڈی ضلع کے بی بی پیٹ منڈل کے ملکا پور سے تعلق رکھنے والے یادگیری ریڈی ، سداشیو نگر منڈل یلاریڈی کے سائیلو ، جکل منڈل مدنور کے جادھو کے افراد خاندان کو یہ رقم حوالے کی گئی ۔ اس موقع پر سابق وزراء گیتا ریڈی ، سدرشن ریڈی ، سابق رکن پارلیمنٹ سریش شٹکر ، ضلع کانگریس صدر کیلاش سرینواس کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔