حیدرآباد ۔یکم ستمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میںٹریفک حادثات پر قابو پانے جی ایچ ایم سی کی جانب سے ٹریفک جنکشن تیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ شہر میں جملہ 12 ٹریفک جنکشن چھ زونس میں تیار کئے جا رہے ہیں جن میںزون 2 کو تجرباتی طور پر اختیار کرکے حادثات کی روک تھام پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ یہاں پیدل چلنے والوںکو حادثات سے بچانے ‘ ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور باقاعدہ بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے کہا کہ فلائی اوورس ‘ انڈر پاس ‘ روڈ اوور برجس اور روڈ انڈر برجس کی تعمیر کے ذریعہ سڑکوں کو مستحکم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ کہا گیا کہ ٹریفک کو باقاعدہ بنانے ‘ جنکشن کو فروغ دینے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ گاڑیوں کے حادثات کو روکا جاسکے اور سگنل نظام کو بہتر بنایا جاسکے ۔کچھ مقامات پر فٹ اوور برجس بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ 12 جنکشنس کی تیاری کیلئے ٹنڈر کا عمل پورا ہوچکا ہے ۔