حادثات کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری

   

گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ اور رفتار کم رکھیں، ضلع ایس پی نارائن پیٹ کا بیان
نارائن پیٹ۔ 6۔جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس نے ایک بیان میں کہا کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں کیونکہ دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات بڑھ جاتے ہیں ہائی بیم پر ہیڈ لائٹس استعمال کی جانی چاہیے گاڑیوں کو “لو” بیم پر ہیڈلائٹس استعمال کرنی چاہئیں کیونکہ دھند کی وجہہ ڈرائیور کی بصارت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ دھند میں ہمیشہ آہستہ آہستہ چلائیں اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کریں، اپنے اردگرد کا اندازہ لگانا مشکل ہے اس لیے کم رفتار سے سفر کریں۔جب آپ کے سامنے کوئی گاڑی نہ ہو تو بھی تیز رفتاری سے گاڑیاں نہ چلائیں کیونکہ دھند کی وجہ سے حادثہ ہوتا ہے۔ رفتار کی حد سے تجاوز نہ کریں۔ دھند کے موسم میں گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں ، آنے والی گاڑیوں کی آوازوں کو غور سے سننا چاہیے۔گاڑیوں کے ٹائروں اور ہارن کی آوازیں آپ کو ایسے معاملات میں فاصلے کا اندازہ لگانے میں مدد کر سکتی ہیں جہاں گھنی دھند کے دوران سڑک نظر نہیں آتی ہے۔گاڑی میں موسیقی بند کریں اور سڑک کی آوازیں سنیں۔ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ اپنے اور سامنے والی گاڑی کے درمیان مناسب جگہ رکھنا ضروری ہے ،نہ صرف آپ کی زندگی بلکہ آپ کے خاندان کے افراد کی زندگی آپ پر منحصر ہے براہ کرم آہستہ سفر کریں اپنی قیمتی جان بچائیں۔