سدی پیٹ میں منعقدہ اجلاس سے پولیس کمشنر جوئیل ڈیوس کا خطاب
سدی پیٹ۔ حادثات کی روک تھام اور رفتار کنٹرول کے متعلق ضلع سطح واری کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ دفتر میں منعقد ہوا۔یہ اجلاس سدی پیٹ پولیس کمشنر جوئیل ڈیوس ، کمیٹی ڈی ٹی او رامیشور ریڈی، متحدہ ضلع میدک آر ٹی سی ریجنل منیجر ایم راج شیکھر کے ہمراہ منعقد ہوا۔ پولیس کمشنر کمیٹی چیرمین جوئیل ڈیوس نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ متعین کردہ مسافروں سے بڑھ کر زائد سوار بچوں پر سخت و کڑی نظر رکھی جائے۔ احتیاطی سفر، حفاظتی سفر، حادثات کی روک تھام، رفتار لمٹ و دیگر کئی احتیاطی اقدامات سے متعلق ٹریفک پولیس، آر ٹی سی اور محکمہ ڈی ٹی او عہدیداران مثبت بات چیت کے ذریعہ حل تلاش کرے حتی الامکان محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثات کی روک تھام کے اقدامات کرے۔ علاوہ اس کے تیز رفتار جانے والی گاڑیوں پر جرمانہ عائد کریں تاہم عوام کے اندر سیف ڈرائیو کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام منعقد کریں۔ بس اسٹانڈ حدو د میں بسوں کے علاوہ دیگر سواریوں کو کھڑا نہ کرنے دے۔ اس کے لئے بھی ممکنہ اقدامات کریں۔ ٹریفک اور روڈ قوانین پر عمل نہ کرنے والوں پر ضروری کارروائی کریں۔ سدی پیٹ، گجویل، حسن آباد، دباک شہروں میں متحدہ طور پر آپریشن کے ذریعہ اہم کارروائیاں انجام دیں۔