مختلف عہدیدارو ں نے بھینسہ میں قومی شاہراہوں کا معائنہ کیا
بھینسہ : بھینسہ شہر اور قریبی مواضعات میں روڈ سیفٹی کے تحت قومی شاہراہ 61 اور ریاستی شاہراہ 24 پر حادثاتی علاقوں
، Danger
زونس اور سیاحتی مقامات کا محکمہ روڈٹرانسپورٹ کے اسٹینٹ موٹروہیکل انسپکٹر کویتا ،محکمہ مال آرڈی او ای راجو ،ڈپٹی تحصیلدار رامچندر ،رورل سرکل انسپکٹر آف پولیس پراوین کمار ،سب انسپکٹرس آف پولیس محمد غوث (ٹاؤن) اور پونم چندر(رورل) کے علاوہ محکمہ آراینڈ بی اور قومی و ریاستی شاہراہوں کے عہدیداران نے مکمل معائنہ کیا اور قومی شاہراہ 61 اور ریاستی شاہراہ 24 پر حادثات کی روک تھام کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی اس موقع پر مذکورہ عہدیداران نے موٹرسیکلوں اورگاڑیاں چلانے والے افراد سے ٹریفک قوانین و نظام کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے حادثات سے محفوظ رہنے اور حادثات کو قابو کرتے ہوئے قیمتی انسانی زندگی کا تحفظ کیا جاسکے اس موقع پر مواضعات کے ذمہ داران وسیاسی قائدین نے بھی مذکورہ عہدیداران کاتعاون کرتے ہوئے شاہراہوں کے حادثاتی Danger زونس کی نشاندہی کروائی۔