سڑکوں کی درستگی پر زور، میدک میں جائزہ اجلاس سے کلکٹر کا خطاب
میدک : ضلع کلکٹر ایس ہریش نے کہا کہ قومی شاہراہوں ریاستی اور دیہی سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے اسپیڈ بریکرس، بلنکر لائٹس، کلورٹس اور انڈو پاس ویز پر بلاک اسپاٹس قرار دیتے ہوئے ریڈیم اسٹیکرس فکس کئے جائیں۔ ضلع کلکٹر ہریش دفتر کلکٹریٹ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں ضلع میدک کے روڈ سیفٹی کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے سلسلہ گفتگو کے دوران کہا کہ خاص کر یوٹرن سڑکوں کے جنکشنوں، لانگ سائڈ ڈرائیونگ، پیدل راہگیروں کی جانب سے سڑک عبور کرنے کے دوران ہائی اسپیڈ کی وجہ حادثات پیش آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توپران ہائی وے پر واقع دھابوں پر پارک کی جانے والی گاڑیاں بے جا کھڑا کرنے پر دھابوں کے مالکوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہائی ویز پر دونوں جانب ماحول کو ہرا بھرا رکھنے کیلئے پلانٹیشن کیا جائے۔ آر اینڈ بی عہدیداروں کو متوجہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ہریش نے کہا کہ خراب سڑکوں کی مرمت اور پیاچ ورکس کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کنارے موجود خاردار کانٹوں کے پودے اور دیگر بیکار جھاڑیوں کی کٹوائی کرکے ہر موڑ پر سائن بورڈس اور ایروماکرس (تیر کے نشان) بنائیں۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ وڈیارم جنکشن کے قریب حادثات کو روکنے کیلئے انڈر پاس ویز کے تعمیر کیلئے رپورٹ روانہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیگنٹہ کے قریب بلاک اسپاٹ کے کاموں کو تیزی کے ساتھ کئے جائیں۔ اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر برائے لوکل باڈیز شرمتی پریتما سنگھ، ایڈیشنل ایس پی کرشنا مورتی، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر سرینواس گوڑ، ضلع آبکاری آفیسر ایم اے رزاق، نیشنل ہائی وے ڈیویژن آفیسر دھرماریڈی آر اینڈ بی ای ای شیام سندر، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر ترون کمار، بلدیہ میدک کے کمشنر مسٹر سری ہری اور دیگر موجود تھے۔
