حادثات کے 38 مقامات کی نشاندہی ، اقدامات کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں 38 ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سڑک حادثات کثرت سے ہوتے ہیں ۔ یہاں رچہ کنڈہ ٹرافک پولیس نے جی ایچ ایم سی ، ایچ آر ڈی سی ایل ، ایچ ایم آئی ، ٹی ایس آر ٹی سی اور دیگر متعلقہ شعبوں کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ان مقامات کی نہ صرف نشاندہی کی گئی ہے بلکہ حادثات کے مقامات پر احتیاطی تدابیر اور ان کے سدباب کے لیے بھی اقدامات کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس کے دوران ایل بی نگر ، ملکاجگری ، میڑچل ، بھونگیر کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں اکثر سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ ان مقامات پر حادثات اور مسافرین کو زخمی ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے ایل ای ڈی لائٹس اسٹراپس ، وی ایم ایس بورڈ جس پر راست رفتار کی تحریر اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔۔