حادثہ میں تین دن کی دلہن کی موت

   

حیدرآباد، 9 اگست (یو این آئی) کریم نگر میں افسوسناک حادثہ میں شادی کے محض تین دن بعد نو بیاہتا دلہن کی موت ہوگئی ۔ لوّتّنور گاؤں کے راجو کی 6 اگست کو اکھیلاسے شادی ہوئی تھی۔ جمعہ کو اکھیلا شوہر کے ساتھ پی جی سیٹ داخلہ امتحان کیلئے نکلی۔ واپسی پر، تماپور کے قریب تیز رفتار لاری نے بائیک کو ٹکر مار دی۔ اکھیلا برسر موقع ہلاک ہو گئی ۔