حادثہ کا سبب بننے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد: نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے سے ساتھی کو نہ روکنے اور حادثہ کا سبب بننے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور جیل منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز دو ساتھی 26 سالہ ویشواتما ساکن نانک رام گوڑہ اور 22 سالہ ایم اندرجیت ورما ایک کار میں سوار تھے اور دونوں نشہ کی حالت میں دھت بتائے گئے ہیں۔ اس دوران ویشواتما جو کار چلا رہا تھا اور اندرجیت ورما اس کے ساتھ تھا ۔ اس نے اپنے ساتھی کو کار چلانے سے نہیں روکا جب وہ دونوں ایک پمپ سے نکلے ان کی گاڑی میٹل چارمینار کے پاس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر کار الٹ گئی تھی، وشواتما ہلاک ہوگیا تھا ۔ پولیس مادھا پور نے کارروائی کے دوران ورما کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔