حادثہ کا شکار طیارہ پائیلٹس کورونا پر بات چیت کرتے رہے

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔ گذشتہ ماہ پی آئی اے کا جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تھا جس میں 97 مسافرین ہلاک ہوئے تھے ، اُس سے متعلق پاکستان کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پرواز کے دوران پائیلٹس کی زیادہ تر توجہ کورونا وائرس سے متعلق آپسی بات چیت پر مرکوز تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پرواز کے دوران بدقسمتی سے پائیلٹس صرف اور صرف کورونا وائرس کے موضوع پر ہی بات چیت کرتے رہے ۔ اگر ان کی توجہ پرواز کی جانب ہوتی تو شائد وہ انجن یا دیگر کسی تکنیکی خامی کا بروقت پتہ لگالیتے ۔پائیلٹس کے ارکان خاندان بھی چونکہ کورونا سے متاثر تھے لہذا ان کا اپنے ارکان خاندان سے متعلق فکرمند ہونا اور آپس میں اس موضوع پر بات چیت کرنا فطری بات تھی۔