٭ یوکرین کے صدر ولوڈیمیر زیلنیسکی نے یوکرین طیارے کی تباہی کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے اور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران نے انسانی غلطی کے باعث یوکرین انٹر نیشنل ایر لائنز کے طیارے کو مار گرانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی مکمل اور کھلی تحقیقات کے لئے تیار ہونے کا ایران کی جانب سے تیقن کی توقع کی ہے جبکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹھرے میں لانے اور نعشوں کی سفارتی طریقہ سے منتقلی اور معذرت خواہی کی بھی توقع کی ہے۔