حادثہ کے زخمیوں کی کے ٹی آر نے بروقت مدد کی

   

حیدرآباد۔/16 جولائی، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے میدک قومی شاہراہ پرسڑک حادثہ میں دو افراد کی بروقت مددکی ہے۔ کے ٹی راما راؤ جگتیال میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ چیگنٹہ منڈل کے ریڈی پلی علاقہ میں قومی شاہراہ 44 پر آر ٹی سی بس سے ایک کارکے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ کے ٹی آر نے اپنے قافلہ کو روک دیا اور متاثرین سے تفصیلات حاصل کیں۔ سیکوریٹی حکام کو ہدایت دی کہ ان کی گاڑی میں زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا جائے۔ کے ٹی آر نے ڈاکٹرس کو بہتر علاج کی ہدایت دی۔ اس حادثہ میں جس کار کو بس نے ٹکر دی وہ جگتیال سے کورٹلہ کی طرف جارہی تھی اور تیز رفتاری کے سبب پیچھے سے بس کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار شیخ سلمان اور ضمیر الدین زخمی ہوگئے، انہیں متاثرہ کار سے باہر نکالا گیا۔ کے ٹی آر نے رکن اسمبلی ودیا ساگر کے فرزند سنجے کی کار کے ذریعہ اپنے قافلہ میں شامل کرتے ہوئے ہاسپٹل پہنچایا۔ر