حادثہ کے شکار طیارہ کا دوسرا بلیک باکس مل گیا

   

بیجنگ : چین میں 21 مارچ کو حادثے کا شکار ہونے والے مقامی فضائی کمپنی چائنہ ایسٹرن ایئر لائنزکے طیارے کا دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا۔خبر کے مطابق،طیارے کا پہلا بلیک باکس 4 روز قبل ملا تھا تاہم، طیارہ گرنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔چین ادارہ برائے شہری ہوا بازی نے گزشتہ شام طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔انتظامیہ کے مطابق طیارے میں سوارتمام 123 مسافر اورعملے کے9 ارکان چینی شہری تھے۔