لاہور۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ونڈے میں 50 وکٹیں مکمل ہو گئیں۔ حارث رؤف نے 27 ویں ونڈے میں 50 وکٹیں مکمل کیں۔ یہاں رواں ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کے محمد نعیم پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا پچاسواں شکار بنے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سْوپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں پاکستان کے خلاف رواں ایونٹ کے پہلے مقابلے میں بھی حارث نے شاندار بولنگ کی تھی اور تین وکٹیں حاصل کی تھی ۔