حارث رؤف ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہاں

   

ملبورن ۔11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے راتوں رات سوپر اسٹار بننے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی پر نظریں جما لی ہیں۔ 26 سالہ حارث رؤف کو تین سال قبل پاکستان سوپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے گوجرانوالہ میں ہونے والے ٹرائلز میں دریافت کیا تھا اور وہ گزشتہ سال قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل میں ایکشن میں بھی نظر آئے تھے۔ تاہم وہ حال ہی میں اس وقت سوپر اسٹار بنے جب دو ہفتے قبل آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ملبورن اسٹارز میں ڈیل اسٹین کی جگہ شامل کیے گئے اور اپنی عمدہ کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے۔