حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( سیاست نیوز) علاقہ حافظ بابا نگر میں ساؤتھ ۔ ایسٹ زون پولیس کی جانب سے کارڈن سرچ آپریشن کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سی ایچ روپیش کی زیر قیادت 200 پولیس ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیموں نے بابا نگر میں کل رات دیر گئے اچانک کارڈن سرچ آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں پولیس نے گھر گھر تلاشی کرتے ہوئے 20 روڈی شیٹرس کی نشاندہی کی اور ان کی کونسلنگ کی گئی۔ اسی طرح اس کارروائی میں پولیس نے موبائیل فون کے رہزن کی بھی نشاندہی کی اور اس کے قبضہ سے 2 موبائیل فونس بھی برآمد کرلئے گئے۔ کارڈن سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دستاویزات کی عدم دستیابی پر پارک کی ہوئی 43 موٹر سائیکلیں اورف 3 آٹو بھی ضبط کرلئے۔ آپریشن کے بعد ڈی سی پی سی ایچ روپیش نے بتایا کہ عوام میں احساس تحفظ اور پولیس پر اعتماد پیدا کرنے کیلئے یہ کارروائی کی گئی ہے اور وقفہ وقفہ سے اس قسم کی کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔ ب