اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے سرغنہ حافظ سعید کو اپنے بینک کھاتے سے اپنی فیملی کے گزارے کے لئے کچھ رقم نکالنے کی اجازت دی ہے۔ یہ اجازت پاکستان کی درخواست پر دی گئی جس میں سلامتی کونسل نے حافظ سعید سے کہاکہ اتنی ہی رقم نکالے جو اسلام آباد ضروریات زندگی کی تکمیل کیلئے ضروری قرار دے۔حافظ سعید کے بینک کھاتوں کو قبل ازیں پاکستانی حکومت نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی تعمیل میں منجمد کردیا تھا۔