لاہور : پاکستان نشین جماعت الدعوہ کے سربراہ اور لشکرطیبہ کے بانی حافظ سعید کو پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 31 سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ پاکستانی رپورٹس کے مطابق 26/11 ممبئی حملوں کے سرغنہ کو دو کیسوں میں سزا سنائی گئی ہے۔ لاہور اینٹی ٹیررازم کورٹ نے حکم دیا کہ حافظ سعید کے تمام اثاثے ضبط کرلئے جائیں۔ عدالت نے حافظ سعید کے خلاف 3,40,000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ امریکہ نے اپریل 2012ء میں حافظ سعید پر 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا کیونکہ وہ ممبئی حملوں میں ملوث ہوئے جہاں 166 شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔