لاہور۔ 6 ۔ فروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت ہفتہ کو حافظ سعید کے خلاف دہشت گردی کیلئے فنڈس فراہم کرنے سے متعلق 2 کیسوں میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ حافظ سعید کو 2008 ء کے ممبئی حملہ کا سرغنہ مانا جاتا ہے۔ اسلام آباد پر دہشت گرد گروپوں کو قابو میں کرنے کیلئے زبردست بین الاقوامی دباؤ ہے۔ عہدیداروں نے آج بتایا کہ اینٹی ٹیررازم کورٹ لاہور کے جج ارشد حسین بھٹا نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف دو کیسوں میں فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ وکلائے صفائی اور استغاثہ نے سماعت کے دوران اپنے دلائل پیش کردیئے ۔ اور اب عدالت 8 فروری کو حافظ سعید کی موجودگی میں فیصلہ کا اعلان کرے گی ۔ عدالت کے عہدیدار نے بتایا کہ استغاثہ نے 20 گواہوں کو پیش کیا۔