نظام آباد :26؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حافظ محمد لئیق خان نائب امیر امارات ملت اسلامیہ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورہ نظام آباد کے موقع پر ملاقات کی۔ موجودہ ملی مسائل پر میمورنڈم کیا حوالے۔ غلام رسول قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ضلع نظام آباد کی اطلاع کے مطابق ریونت ریڈی چیف منسٹر تلنگانہ کی نظام آباد آمد کے موقع پر حافظ لئیق خان نائب امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھرا نے علماء کرام کے ایک وفد کے ہمراہ چیف منسٹر سے براہ راست ملاقات کرتے ہوئے ملی مسائل پر مشتمل ایک میمورنڈم حوالے کیا گیا۔ جس میں چیف منسٹر سے چند مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کی درخواست کی گئی۔چنددنوں قبل سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے مظلوم ومقتول لڑکی عالیہ بیگم کے افراد خاندان کو ایکس گریشیا دیا جائے ۔ویلپور منڈل میں ولیج ڈیولپ کمیٹی کی جانب سے وہاں کے مسلمانوں کے خلاف ہراس منٹ فوری بند کیا جائے اور آئمہ وموزنین کے اعزازیہ کو آپ کے وعدے کے مطابق بڑھا کر دس ہزار کیا جائے اسی طرح جیلوں میں قید مسلمانوں کے لیے جیلوں کے اندر سحر وافطار کا انتظام کیا جائے۔چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات کے موقع پر اس وفد میں مولانا غلام رسول قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء مولانا عظمت اللہ سعید شریعہ بورڈحافظ اکبر دارالعلوم ابو بکر صدیق مفتی ابراہیم خان صدرجمعیت علماء اور حافظ اشرف ودیگر موجود تھے۔