حضورآباد:۔ جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر صدر مفتی یونس القاسمی کے زیر صدارت مسجد بشیر میں جمعیۃ علماء کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مفتی غیاث محی الدین نائب صدر مفتی صادق حسین معتمد شریک رہے۔ حضورآباد وجمی کنٹہ کے موجودہ صدرمولانا شیخ نعیم حسامی اپنی مصروفیت کی بناء حضورآباد جواں سالہ شخصیت حافظ مرزا عمران بیگ سابق معتمد جمعیۃ کو صدر کی حیثیت سے آپسی اتقاق راے سے منتخب کیا گیا اس انتخابی مجلس میں مقامی علماء کرام وائمہ کرام ،مولانا محمد نذیر،مفتی شاکرالدین قاسمی موجود تھے۔