حالات بہتر ہونے پرہی اسکول کھلیں گے: اروند کجریوال

   

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز واضح کر دیا کہ دہلی حکومت اس وقت تک اسکولوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دت گی جب تک کہ دارحلکومت میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات بہتر نہیں ہو جاتے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ بچوں کی اتنی ہی پروا کرتے ہیں جتنی ان کے والدین کرتے ہیں لہذا جب تک حکومت مطمئن نہیں ہو جائے گی اسکولوں کو نہیں کھولا جائے گا۔دہلی سکریٹریٹ میں ہفتہ کے روز یومِ آزادی کی اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ قومی راجدھانی میں دو مہینے پہلے کے مقابلہ کووڈ19 کی صورت حال اب قابو میں ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے مرکزی حکومت، کورونا جنگجوؤں اور مختلف تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی بچوں کی حفاظت اور صحت عام آدمی پارٹی کی حکومت کے لئے انتہائی اہم ہے۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’میں لوگوں سے ملتا رہتا ہوں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکول ابھی نہ کھولے جائیں۔ میں انہیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ان کے بچوں کی اتنی ہی پروا کرتے ہیں جتنی کہ وہ کرتے ہیں۔ جب تک ہم مطمئن نہیں ہو جاتے، ہم اسکول نہیں کھولنے جا رہے ہیں۔