یلاریڈی میں شعور بیداری پروگرام،ڈی ایس پی کا خطاب
یلاریڈی۔/30 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گاڑی راں افراد شراب خوری کرکے گاڑی نہ چلائیں، یلا ریڈی ڈی ایس پی مسٹر ششانک ریڈی نے مشورہ دیا۔ انہوں نے یلاریڈی کے جیوادان اسکول احاطہ میں گاڑی راں افراد کے ساتھ ٹریفک ضابطہ اخلاق پر شعور بیداری پروگرام منعقد کرکے ٹریفک قوانین سے متعلق انہیں اصولوں سے واقف کروایا۔ روڈ سیفٹی ہفتہ اُتسو پروگرام کے تحت انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی راں سیل فون پر بات کرتے ہوئے گاڑی نہ چلائیں اس عمل سے ہی کثرت سے حادثات پیش آرہے ہیں جس سے کئی خاندان تباہ و برباد ہورہے ہیں۔ ہر گاڑی راںکو ہیلمٹ، ضروری کاغذات ساتھ میں رکھنے کی صلاح دی۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر مسٹر راج شیکھر ، سب انسپکٹر شویتا اور پولیس عملہ موجود تھا۔ منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی چوراستہ پر ڈی ایس پی مسٹر ششانک ریڈی نے مسافرین کو روڈ سیفٹی سے متعلق شعور دلایا۔ شراب کے نشہ میں تو کسی حال گاڑی نہ چلانے کو کہا کیونکہ حالت نشہ میں گاڑی کی رفتار بھی بڑھتی ہے جس سے اکثر حادثات ہورہے ہیں۔ ہرگاڑی راں کو ٹریفک کے ضابطہ اخلاق کا لحاظ رکھنا چاہیئے۔ اس موقع پر اے ایس آئی راجیشور، ہیڈ کانسٹبل سائیلو، راجو، شنکر ، سریندر اور عملہ موجود تھا۔