حالت نشہ میں ایسیڈ پینے والے شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) حالت نشہ میں ایسیڈ پینے والا مزدور دوران علاج فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے بموجب 36 سالہ کے ہنیا جو پیشہ سے مزدور تھا ساکن پرشانتی نگر میرپیٹ نے معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر /3 جنوری کو نشے کی حالت میں ایسیڈ پی لیا تھا ۔ ہنیا کو دواخانہ عثمانیہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔