حالت نشہ میں ایک شخص ٹریکٹر کی ٹکر سے ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شراب اور منشیات کے عادی لوگ عجیب و غریب سلوک کرتے ہیں ۔ جب وہ بہت زیادہ شراب پیتے ہیں اور ہر طرح کا انتشار پیدا کرتے ہیں ۔ بعض اوقات ان کا یہ رویہ ان کی جان بھی لے لیتا ہے ۔ وہ شراب کے نشے میں نہ صرف دوسروں پر حملہ کرتے ہیں بلکہ اپنی جان بھی لے لیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ زیادہ شراب نوشی کی وجہ سے وہ حادثات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں ۔ حال ہی میں حیدرآباد میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ۔ ایک شخص رشتہ دار کے گھر شادی کے لیے آیا اور حد سے زیادہ شراب نوشی کر کے گھر کے باہر گیا یہ واقعہ رامنتا پور علاقہ میں پیش آیا جہاں اس نے نشہ کی حالت میں ایک ٹریکٹر کے نیچے گر گیا جس کی وجہ سے ٹریکٹر اس کے اوپر سے چلا گیا تو اس کی موت ہوگئی ۔ شیکھر نامی شخص جو شراب کے نشے کی حالت میں ٹریکٹر کے نیچے لیٹ گیا تھا ۔ ہفتہ کی اولین ساعتوں میں ٹریکٹر ڈرائیور اس کے اوپر سے لے کر چلا گیا ۔ ڈرائیور کو اس کا اندازہ ہی نہیں تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم کے لیے دواخانہ منتقل کردیا ۔۔ ش