حالت نشہ میں باپ نے کمسن بیٹی کی عصمت ریزی کی

   

بھوپال۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع نموچ میں پیش آئے ایک انتہائی شرمناک واقعہ شیطان صفت باپ نے حالت نشہ میں دھت ہوکر اپنی ہی 8 سالہ بیٹی کی عصمت ریزی کی۔ اس واقعہ کا حملہ اس وقت ہوا جب کسی نامعلوم فرد نے بچوں کی مدد کے لئے موجود ہیلپ لائن پر کال کرتے ہوئے پولیس کو یہ شکایت کی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش موہن شکلا نے کہا کہ شام کے وقت فون کال کرنے والے نے بتایا تھا کہ ایک آدمی روزانہ حالت نشہ میں اپنی بیٹی کو بری طرح زدوکوب کیا کرتا ہے۔ بعدازاں عہدیداروں نے متاثرہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی اور دو دن بعد لڑکی اس کے گھر پر ہی پائی گئی۔ اس لڑکی نے متاثرین کی مدد کرنے والے قونصلر کو سارا قصہ مٹا دیا جس نے پولیس کو اس سے واقف کروایا۔ فارنسک معائنہ سے جرم کی توثیق ہوگئی۔ لڑکی کا باپ مزدور بتایا گیا ہے۔