حالت نشہ میں باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

   

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے باپ کے قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا ۔ جس نے 17 ڈسمبر کی رات مئے نوشی کے دوران باپ کا قتل کردیا تھا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق پولیس نے 25 سالہ نوجوان ڈی وشنو کو گرفتار کرلیا جس نے اس کے والد 45 سالہ ڈی رام نرسمہا کو قتل کردیا تھا ۔ وشنو اس کے والد کے ہمراہ برنداون کالونی میں رہتا تھا ۔ جو اس کے والد کی حرکتوں سے تنگ آچکا تھا ۔ نشہ کی حالت میں گالی گلوج اور ہراسانی نرسمہا کی عادت بن گئی تھی اور اس کی حرکتوں سے تنگ آکر وشنو کی والدہ اس سے الگ رہتی تھی اور یہ لوگ اس کے والد کی حرکتوں کے سبب 3 تا 4 ماہ میں مکان بدل دیا کرتے تھے ۔ وشنو کی بہن کی شادی کی عمر کو پہونچ گئی لیکن اس کی شادی کیلئے اس کے والد نے کچھ بھی سرمایہ نہیں رکھا اس بات سے وہ تنگ آچکا تھا ۔ جس نے 17 ڈسمبر کی رات مئے نوشی کے دوران بحث و تکرار کے بعد والد پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ پولیس حیات نگر نے اسے گرفتار کرلیا ۔