حالت نشہ میں بس چلانے والا ڈرائیور گرفتار

   

حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) میاں پور پولیس نے ایک خانگی بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو سخت نشہ کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا ۔ کل رات دیر گئے میاں پور پولیس نے آلوین جنکشن کے پاس اس بس کو روک لیا ۔ ٹریفک پولیس اس علاقہ میں اسپیشل ڈرائیو میں مصروف تھی ۔ پولیس نے کرشنا ٹراویل سے تعلق رکھنے والی بس کے ڈی راجو کو گرفتار کرلیا ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بس جو میاں پور تا بی ایچ ای ایل کی جانب جارہی تھی بس کو روک کر ڈرائیور کی جانچ کی جس میں بلڈ الکوہل کا تناسب 102 ایم جی ظاہر ہوا ۔ جس کے ساتھ ہی پولیس نے گرفتار کرلیا اور گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے ڈرائیور کو عدالت میں پیش کردیا ۔