حیدرآباد۔ نشہ کی حالت میں جھگڑا اور والدہ کے زخمی ہونے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 31 سالہ سائی کمار جو یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن وجئے کمار کا بیٹا اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہنچ کر افرادِ خاندان سے جھگڑا کرتا تھا۔ جھگڑا اور مارپیٹ کرنا اس کی عادت بن چکی تھی۔ گزشتہ روز جھگڑے میں اس کی والدہ زخمی ہوگئی تھی۔ اس بات سے کمار شدید دلبرداشتہ ہوگیا ہے اور اس نے خودکشی کرلی۔