حیدرآباد ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست نیوز) سال نو کا جشن وقارآباد کے ایک خاندان میں ماتم کا سبب بن گیا جہاں نشہ کی حالت میں دھت ایک بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ پولیس کے مطابق ضلع وقارآباد کے الم پلی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ کل رات سال نو کا جشن منانے کے بعد انجی ریڈی نامی شخص اس کے بھائی گووردھن ریڈی کے گھر پہنچا۔ انجی ریڈی جشن سے واپسی کے دوران سخت نشہ کی حالت میں تھا۔ بھائی کے گھر پہنچنے کے بعد اس نے بھائی سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران بحث و مباحثہ سے انجی ریڈی برہم ہوگیا اور اس نے اسکرو ڈرائیور سے بھائی پر حملہ کردیا۔ اس حملہ میں اس کا بھائی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع