حیدرآباد: گانجہ کی نشہ میں دھت دونوں ساتھیوں کے درمیان بحث و تکرار ایک کے قتل کا سبب بن گئی ۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک ساتھی نے دوسرے ساتھی کا قتل کردیا ۔ پولیس منگل ہاٹ کے مطابق اجو نامی لڑکے نے چاند کا قتل کردیا ۔ چاقو زنی کی یہ واردات آج شام منگل ہاٹ مارکٹ میں پیش آئی ۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔