حالت نشہ میں رقص کے دوران گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد 11 فروری (سیاست نیوز) حالت نشہ میں زیرتعمیر عمارت پر رقص کے دوران ایک مزدور گرپڑا جس کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ کرن عرف کشور ساکن گنڈی پیٹ جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا اُسی علاقہ میں زیرتعمیر عمارت پر شراب نوشی کے بعد رقص کرنے لگا۔ اتفاقی طور پر وہ کل رات توازن کھوکر گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا۔