حالت نشہ میں سڑک پر لڑکی کی ہنگامہ آرائی

   

حیدرآباد۔ 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد کی سڑکوں پر ایک خاتون کی جانب سے حالت نشہ میں ہنگامہ آرائی کرنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا۔ شہر کے پاش علاقوں جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز اور ہائی ٹیک سٹی کے بعد اب نواحی علاقوں میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آنے لگے ہیں۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں کل رات اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان لڑکی نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سڑک پر تماشہ کھڑا کردیا۔ راہگیروں کو پریشان کرنے کے علاوہ پولیس کو بھی اس نے نہیں بخشا۔ ایک سب انسپکٹر کو ڈھکیل دینے کے بعد بدتمیزی کی اور خواتین کو شرمسار کرنے کی حرکتیں کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اس سارے واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے لڑکی کو آٹو میں ہاسپٹل منتقل کیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع