حیدرآباد۔/20 ستمبر، ( سیاست نیوز) حالت نشہ میں فون پر مصروفیت ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 28 سالہ رویندر ناتھ کولی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر فوت ہوگیا۔ مولی اڑیسہ کا متوطن بتایا گیا ہے جو یہاں کام کرتا تھا۔ اس شخص کو ہر دن شراب پینے کی عادت تھی اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا۔ کل رات شراب نوشی کے بعد یہ شخص عمارت کے بالائی حصہ میں فون پر بات کرتے ہوئے مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ رائے درگم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔