حالت نشہ میں پکڑے گئے افراد کی کونسلنگ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔2؍جنوری ( یواین آئی ) نئے سال کے موقع پر حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے گئے افراد کی کونسلنگ پولیس کی جانب سے کی گئی۔شہرحیدرآباد کے گوشہ محل ٹریفک انسٹی ٹیوٹ میں یہ کونسلنگ کی گئی۔ان افراد کو ارکان خاندان کے ساتھ بیداری ویڈیو دکھائی گئی ۔پولیس نے نشہ میں گاڑی چلانے کے نقصان سے بھی واقف کروایا۔