حیدرآباد۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے سلسلہ میں ایک مہم کے دوران شہر میں 1,099 اشخاص کو نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا۔ اس مہم کی ٹیمس نے 961 ٹو وہیلر سواروں، 39 تھری وہیلر رائیڈرس، 96 فور وہیلر اور تین ہیوی وہیکل ڈرائیورس کو پکڑا۔ پکڑے گئے ان اشخاص میں 470 اشخاص کی عمر 21 تا 30 سال کے درمیان ہے۔ اس کے بعد 331 اشخاص کی عمر 31 تا 40 سال کے درمیان ہے جبکہ 193 اشخاص کی عمر 41 اور 50 سال کے درمیان ہے۔