حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 10 دن میں 1600 افراد کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ٹریفک پولیس نے 10 دن میں حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرنے والے 1614 موٹر سٹس کو پکڑا ۔ دوسری طرف پولیس نے عدالتوں میں 992 ، چارج شیٹس داخل کیے بشمول سابق کیسیس سے متعلق چارج شیٹس ۔ ان میں نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے 55 ڈرائیورس کو ایک تا 15 دن کی مدت کے لیے جیل بھیج دیا گیا ۔ مجسٹریٹ خلاف ورزی کرنے والے تمام لوگوں پر جملہ 21,36,000 روپئے کے جرمانے عائد کئے ۔ آٹھ لوگوں کے ڈرائیونگ لائسنس کو معطل کردیا گیا ۔ جملہ کیسیس میں 1346 ٹو ۔ وہیلرس والوں کے خلاف بک کئے گئے ۔ ان موٹر گاڑی والوں کو شہر میں مختلف مقامات پر کئے گئے ڈرنک ڈرائیونگ ٹسٹس کے دوران پکڑا گیا ۔۔