حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 868 مقدمات درج

   

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقوں میں رچہ کنڈہ اور سائبرآباد پولیس کی جانب سے کل رات مختلف مقامات پر ڈرنک اینڈ ڈرائیو منعقد کیا گیا ۔ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف سائبرآباد پولیس حدود میں 868 مقدمات درج کئے گئے دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ جو نشہ کے حالت میں گاڑی چلا رہی تھیں ۔ جبکہ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں 281 مقدمے درج کئے گئے ۔ رچہ کنڈہ پولیس کے ونستھلی پورم پولیس حدود میں 80 سب سے زیادہ اور بھونگیر میں 8 سب سے کم مقدمات درج ہوئے ۔ جبکہ ان میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ۔ سب سے زیادہ مقدمات موٹر سائیکل سواروں کے خلاف درج کئے گئے جن میں 18 تا 25 سال عمر والے زیادہ ہیں ۔ ایسے 81 افراد شامل ہیں ۔ جبکہ 26 تا 30 سال عمر والے 74 افراد ۔ 31 تا 35 سال والے 40 افراد ، 36 تا 40عمر والے 33 ، 41 تا 50 عمر والے 50 افراد ، 51 تا 60 سال عمر والے 7 اور 60 سال سے زائد عمر والے 1 شخص شامل ہے ۔ پولیس نے 211 موٹر سائیکوں 3، آٹو رکھشا 35 کاریں 11 سڑک اور لاری کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں درج 868 مقدمات ہیں ۔ سب سے زیادہ مادھاپور میں 233 اور سب سے کم شادنگر میں 34 شامل ہیں ۔ 4 نابالغ افراد کے علاوہ پولیس نے 18 تا 20 سال عمر کے 39 ، 21 تا 30 سال عمر کے 524 ، 31 تا 40 سال عمر کے 220 ، 41 تا 50 سال عمر کے 64 ، 51 تا 60 سال عمر کے 14 اور 61 تا 70 سال عمر کے 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ سائبرآباد پولیس کی اس کارروائی میں جو کل رات خصوصی طور پر حادثات کی روک تھام کیلئے چلائی گئی ان میں 631 موٹر سائیکلوں 17 آٹو رکشھا 219 کاریں ٹرک کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ پولیس کی اس کارروائی میں دو خواتین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔