حیدرآباد۔/3نومبر، ( سیاست نیوز) شہر میں نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے 282 افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے جسکے خلاف حیدرآباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے دوران کارروائی انجام دی تھی اور انہیں نامپلی تیسری اور چوتھی میٹرو پولیٹن عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے282 افراد کیخلاف سزا سنائی اور 5 کے ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کردیا۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس نے کارروائی کے دوران 1744 افراد قصور وار پائے گئے جنہیں ٹریفک پولیس نے عدالت میں پیش کیا تھا جن میں 10 دن کیلئے (1) 6 دن کیلئے (1) 5 دن کیلئے (16) افراد کو 4 دن کیلئے (35) افراد کو تین دن کیلئے4 افراد دو دن کیلئے 27 افراد، ایک دن کیلئے 9 افراد اور 189 افراد کو عدالتی کارروائی تک سزا دی گئی جبکہ 10 سال کیلئے (2) دو سال کیلئے ایک سال کیلئے (1) اور 6 ماہ کیلئے ایک شخص کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا گیا۔