پکڑے جانے پر لائیسنس کی منسوخی ، ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے کے درمیان معاہدہ
حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کی سڑکوں پر شراب کے نشہ میں گاڑی چلانا مزید مہنگا ثابت ہوگا ۔ بھاری جرمانہ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کو منسوخ کرنے کے نئے طریقہ کار کو رائج کردیا گیا ہے ۔ اب نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پولیس کارروائی کا شکار ہونے والے شہریوں کے لائیسنس کو آن لائن منسوخ کردیا جائے گا ۔ قبل ازیں پولیس کی جانب سے آر ٹی اے کو تحریر ی نوٹ دیا جاتا تھا ۔ جس میں وقت درکار ہوا کرتا تھا ۔ تاہم اب ٹریفک پولیس اور آر ٹی اے میں معاہدہ طئے کرلیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس نے اپنے اپلیکیشن میں ڈرئیونگ لائیسنس کو منسوخ کرنے کو نئے فیچر کو شامل کرلیا ہے جس کی مدد سے فوری اور اثر کے ساتھ عمل میں آئے گا ۔ نشہ کی حالت میں پکڑے جانے والے شہریوں کے ڈراونگ لائیسنس کو منسوخ کرنے اپلکیشن پر درج کرنے سے درخواست فوری آر ٹی اے اتھاریٹی کو پہونچ جائے گی اور آر ٹی اے ڈرائیونگ لائیسنس کی جانچ کے فوری بعد منسوخ کردیں گے ۔ اس منفرد اقدام سے وقت کی بچت کے علاقہ سخت اقدام سے شہریوں میںقانون کا ڈر پیدا ہوگا ۔ اور وہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے سے بازر رہیں گے ۔ اس سخت اقدام سے حادثات پر قابو پانا ہی اصل مقصد قرار دیا جارہا ہے گذشتہ سال تینوں کمشنریٹ حدود میں جملہ 255 ڈرائیونگ لائیسنس منسوخ کردئے گئے ۔ جبکہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں سے زیادہ 9981 ڈرائنگ لائیسنس کو منسوخ کرنے کیلئے آر ٹی اے سے سفارش کی گئی جن میں سے 215 ڈرائونگ لائیسنس منسوخ کردئے گئے ۔ حیدرآباد میں 25 اور رچہ کنڈہ 15 ڈرائنگ لائیسنس کو منسوخ کردیا گیا ۔ پولیس نے اس اقدام کے علاوہ آوٹر رنگ روڈ پر بھی ڈرنک اینڈ ڈرائیور کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی اور ریاستی شاہراہوں ، ڈرنک اینڈ ڈوائیور کے بعد اب آوٹر رنگ روڈ پر حادثات کو دیکھتے ہوئے اقدام کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ڈرائنگ اسکولس کی گاڑیوں کو آوٹر رنگ روڈ پر آنے سے سخت منع کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ سال سائبرآباد حدود میں 3989 سڑک حادثات پیش آئے ۔ جن میں 759 شہری ہلاک ہوئے ۔ سائبرآباد پولیس حدود میں موجود اوٹر رنگ روڈ پر 197 حادثات ہوئے جبکہ رچہ کنڈہ حدود میں 2529 حادثات میں 618 شہری ہلاک ہوئے ۔ رچہ کنڈہ کمشنریٹ حدود میں پائی جانے والی اوٹر رنگ روڈ پر 41 حادثات اور 19 اموات ہوئیں ۔ جبکہ 13 حادثات میں 50 شہری زخمی ہوئے ۔ جہاں تک جرمانوں کا سوال ہے بڑے پیمانے پر عائد کئے گئے ۔ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف جملہ 35453 مقدمات درج ہوئے جن میں 206 مقدمات میں جیل کی سزاء سنائی گئی اور 10.49 کروڑ جرمانہ عائد ہوا ۔ رچہ کنڈہ کمشنریٹ میں 34,746 مقدمات میں 3790 جیل کی سزا اور 4 کروڑ 51 لاکھ جرمانہ عائد کئے گئے ۔ جبکہ سائبرآباد پولیس حدود میں 8121 مقدمات 613 افراد جیل کی سزا اور جرمانے 2.25 کروڑ حاصل کئے گئے ۔ ع